مضمون کی طرف جائیں

Bengal Board Class 12 چڑیا چڑے کی کہانی از مولانا ابوالکلام ازاد

مغربی بنگال کی بارہوں جماعت میں شامل خط چڑیا چڑے کی کہانی اور مولانا ابوالکلام آزاد کے حوالے سے وضاحتی مواد پیشِ خدمت ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحریر مذکورہ بچوں کے لیے ہے اس لیے طوالت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

سوال- چڑیا چڑے کی کہانی کا خلاصہ لکھیے۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے قلعہ احمد نگر کی جیل سے اپنے دوست مولانا حبیب الرحمن خان  شیروانی کو یہ خط لکھاتھا۔ اس خط میں وہ  لکھتے ہیں کہ ان کے کمرے کی محرابوں میں چڑیوں کی آشیاں سازی کی سرگرمیاں انہیں پریشان کرتی ہیں۔ وہ کئی بار چھتری اور بانس سے انہیں بھگانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن چڑیاں دوبارہ لوٹ آتی ہیں۔ آخر کار وہ ان سے لڑنے کی بجائے صلح کر لیتے ہیں۔ آہستہ آہستہ چڑیوں سے ان کی دوستی ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ ان کے پاس آکر چاول کھانے لگتی ہیں۔ مولانا  آزاد اس واقعے سے محبت اور ہم آہنگی کا سبق دیتے ہیں کہ صبر، نرمی اور دوستی سے وہ تعلق قائم ہو سکتا ہے جو طاقت سے ممکن نہیں۔

سوال:  مولانا ابوالکلام آزاد کی مکتوب نگاری / خط نویسی کا جائزہ لیجیے۔

مولانا ابوالکلام آزاد اردو کے ان عظیم نثر نگاروں میں سے ہیں جنہوں نے خط کو ذاتی پیغام سے بلند کر کے فکری و ادبی فن بنا دیا۔ ان کے خطوط کا مجموعہ ”غبارِ خاطر“  اردو نثر کی شاہکار مثال ہے جسے انہوں نے قلعہ احمد نگر کی جیل سے اپنے دوست مولانا حبیب الرحمن خان شیروانی کو لکھا۔ جیل کی تنہائی، غور و فکر اور مشاہدےنے ان کے انداز ِبیان کو گہرائی بخشی۔ ان خطوط میں زندگی، فلسفہ، مذہب، فطرت اور انسانیت کے گہرے خیالات جھلکتے ہیں۔ ان کی نثر میں سادگی کے ساتھ ادبی رنگ اور فلسفیانہ حسن پایا جاتا ہے۔ ان کے اسلوب میں غضب کی روانی ہے اور بناوٹ سے پاک ہے۔” چڑیا چڑے کی کہانی“ میں وہ پرندوں کے ذریعے انسان کے صبر و عزم کا سبق دیتے ہیں۔ غبار خاطر ان کی علمی و ذاتی زندگی کا عمدہ عکاس ہے۔

سوال:-  مولانا ابوالکلام آزاد نے قلعہ احمد نگر کا منظر کس طرح پیش کیا ہے؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد بتاتے ہیں کہ یہ قلعہ پرانی صدی کی تعمیرات کا نمونہ ہیں۔ چھت لکڑی کے شہتیروں کی ہے اور شہتیروں کے سہارے کے لیے محرابیں ڈالی گئی  ہیں۔ کمرے میں پلنگ ،صوفے ، دری ، تیپائی اور منہ دھونے کی ٹیبل  وغیرہ موجود تھی۔

سوال-  مولانا ابوالکلام آزاد نے چڑے کا نام قلندر کیوں رکھا؟

جواب-  مولانا ابوالکلام آزاد نے چڑے کا نام قلندر اس  کی قلندرانہ صفات کی وجہ سے رکھا تھا۔ جب مولانا آزاد نے صلح کرنا چاہا تو دری پر چاول کے دانے ڈال دیے۔ تمام چڑیے جھجھک اور تذبذب کا شکار تھے ،اتنے میں چڑا نے بغیر کسی ڈر کے قدم آگے بڑھایا اور دانے چگ لیے۔ ان کا آگے بڑھنا تھا کہ تمام کی جھجھک بھی ختم ہو گئی۔ ان کی جرأت اور بانکپن کی وجہ سے مولانا آزاد نے انھیں قلند کا نام دیا۔

Safar Dinajpuri

معیاری اردو کے مصنف اور محقق، ادب، شاعری اور تعلیمی موضوعات پر متواتر لکھتے ہیں۔

اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر (*) کا نشان ہے۔