اردو Safar Dinajpuri ستمبر 26, 2026 0 Comments مریضِ عشق اچھا ہے کہ اچھا ہو نہیں سکتا Table of Contents Toggle علامہ رضا علی وحشت کلکتوی کی غزل – مریضِ عشق اچھا ہے کہ اچھا ہو نہیں سکتااصل نام- علامہ رضا علیولادت- 18 نومبر 1888 کڑایا روڈ، کلکتہوفات- 20 جولائی 1956 ، ڈھاکہمٹے داغ ِ وفا دل سے ، گوارا ہو نہیں سکتا مریضِ عشق اچھا ہے کہ اچھا ہو نہیں سکتاستم ہے تم رقیبوں سے نظر ملتے ہی کھل کھیلے قیامت ہے میں سمجھا تھا کہ ایسا ہو نہیں سکتاخیال اس کو اسی کا ہے کہ رسوائی نہ ہوتیری ترا دیوانہ ایسا ہے کہ رسوا ہو نہیں سکتاعدو کہتا ہے وہ تجھ پر عنایت کر نہیں سکتے جو چاہو بندہ پرور تم تو یہ کیا ہو نہیں سکتانمک افشانیاں پھر کیوں تبسم ہائے پنہاں کی مرے زخمِ جگر کا مداوا ہو نہیں سکتایہ تو معلوم ہے پورا ہی ہوگا وصل کا وعدہ مگر تم اس طرح کہتے ہو گویا ہو نہیں سکتانہ دیکھے کوئی یارب دوست کو دشمن کی صحبت میں یہ ایسی سیر ہے جس کا تماشا ہو نہیں سکتاچھپے بھی بیٹھے ہیں پردے میں نظارے بھی ہوتے ہیں اٹھا بھی دو کہیں پردہ جو پردہ ہو نہیں سکتادلِ بے تاب کی خوں گستگی سے کھل گیا وحشتؔ کہ شکرِ بے کسی ہائے تمنا ہو نہیں سکتا علامہ رضا علی وحشت کلکتوی کی غزل – مریضِ عشق اچھا ہے کہ اچھا ہو نہیں سکتا اصل نام- علامہ رضا علی ولادت- 18 نومبر 1888 کڑایا روڈ، کلکتہ وفات- 20 جولائی 1956 ، ڈھاکہ غزل مٹے داغ ِ وفا دل سے ، گوارا ہو نہیں سکتا مریضِ عشق اچھا ہے کہ اچھا ہو نہیں سکتا ستم ہے تم رقیبوں سے نظر ملتے ہی کھل کھیلےقیامت ہے میں سمجھا تھا کہ ایسا ہو نہیں سکتا خیال اس کو اسی کا ہے کہ رسوائی نہ ہوتیریترا دیوانہ ایسا ہے کہ رسوا ہو نہیں سکتا عدو کہتا ہے وہ تجھ پر عنایت کر نہیں سکتےجو چاہو بندہ پرور تم تو یہ کیا ہو نہیں سکتا نمک افشانیاں پھر کیوں تبسم ہائے پنہاں کیمرے زخمِ جگر کا مداوا ہو نہیں سکتا یہ تو معلوم ہے پورا ہی ہوگا وصل کا وعدہمگر تم اس طرح کہتے ہو گویا ہو نہیں سکتا نہ دیکھے کوئی یارب دوست کو دشمن کی صحبت میںیہ ایسی سیر ہے جس کا تماشا ہو نہیں سکتا چھپے بھی بیٹھے ہیں پردے میں نظارے بھی ہوتے ہیں اٹھا بھی دو کہیں پردہ جو پردہ ہو نہیں سکتا دلِ بے تاب کی خوں گستگی سے کھل گیا وحشتؔکہ شکرِ بے کسی ہائے تمنا ہو نہیں سکتا Facebook Youtube
Post Comment جواب منسوخ کریں Comments Name Email اس براؤزر میں میرا نام، ای میل، اور ویب سائٹ محفوظ رکھیں اگلی بار جب میں تبصرہ کرنے کےلیے۔ Δ
Post Comment