مضمون کی طرف جائیں

مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات

مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات سے متعلق اہم سوال و جواب آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ ذیل کا مواد مغربی بنگال کی بارہویں جماعت کے طالب علموں کی نصابی ضرورت کو ملحوظ رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

ذاتی معلومات

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام اور لقب کیا تھا؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا اور ان کا لقب ابوالکلام تھا۔

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کاتاریخی نام اور تکلص کیا   تھا؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کا تاریخی نام فیروز بخت اور تخلص آزاد تھا۔

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888ء کو مکہ معظمہ میں ہوئی۔

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کی وفات 22 فروری 1958ء کو دہلی میں ہوئی۔

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کے والد اور والدہ کا نام کیا تھا؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کے والد کا نام مولانا خیرالدین اور والدہ کا نام مسماۃ عالیہ تھا۔

سوال- مولانا آزاد کا آبائی وطن کہاں تھا، ان کی پیدائش اور پرورش کہاں ہوئی؟

جواب- مولانا آزاد کا آبائی وطن دہلی تھا، ان کی پیدائش مکہ معظمہ میں ہوئی اور پرورش کلکتہ میں ہوئی۔

سوال- مولانا آزاد کی ابتدائی تعلیم کہاں ہوئی؟

جواب- مولانا آزاد کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔

سوال- مولانا آزاد نے شاعری میں کن سے اصلاح لی؟

جواب- مولانا آزاد نے شاعری میں داغ دہلوی اور امیر مینائی سے اصلاح لی۔

عملی زندگی

سوال- مولانا آزاد نے 13 سال کی عمر میں 1900ء میں کون سا رسالہ نکالا

جواب- مولانا آزاد نے 1900ء میں، 13 سال کی عمر میں، رسالہ المصباح نکالا۔

سوال- مولانا آزاد نے 1903ء میں کون سا رسالہ جاری کیا؟

جواب- مولانا آزاد نے 1903ء میں لسان الصدق جاری کیا۔

سوال- مولانا آزاد نے تحریک آزادی کو تقویت دینے کے مقصد سے کون سے دو رسالے نکالے؟

جواب- مولانا آزاد نے تحریکِ آزادی کو تقویت دینے کے مقصد سے رسالہ الہلال اور رسالہ البلاغ نکالے۔

سوال- مولانا آزاد نے رسالہ الہلال کب اور کہاں سے جاری کیا؟

جواب- مولانا آزاد نے 13 جولائی 1912ء کو کلکتہ سے رسالہ الہلال جاری کیا۔

سوال- مولانا آزاد نے رسالہ البلاغ کب جاری کیا؟

جواب- مولانا آزاد نے 12 نومبر 1915ء کو رسالہ البلاغ جاری کیا۔

سوال- مولانا آزاد نے 1921ء میں کلکتہ سے کون سا ہفتہ واری اخبار نکالا؟

جواب- مولانا آزاد نے 1921ء میں کلکتہ سے ہفتہ واری اخبار پیغام نکالا۔

سوال- مولانا آزاد نے کن رسائل کی ادارت کی؟

جواب- مولانا آزاد نے خدنگِ نظر اور الندوہ کی ادارت کی۔

سوال- مولانا آزاد 1904ء میں کس انجمن کے جلسے میں شریک ہوئے؟

جواب- مولانا آزاد 1904ء میں انجمن حمایتِ اسلام کے جلسے میں شریک ہوئے۔

سوال- مولانا آزاد نے مارچ 1906ء میں مسلم لیگ کے اجلاس میں کہاں شرکت کی؟

جواب- مولانا آزاد نے مارچ 1906ء میں ڈھاکہ میں مسلم لیگ کے اجلاس میں شرکت کی۔

سوال- مولانا آزاد کے سیاسی خیالات سے انگریزوں کو کس انگریزی اخبار نے آگاہ کیا تھا؟

جواب- انگریزی اخبار پائنیر  نے مولانا آزاد کے سیاسی خیالات سے انگریزوں کو آگاہ کیا تھا۔

سوال- حکومت بنگال نے مولانا آزاد کو کب جلاوطن کیا؟

جواب- حکومت بنگال نے 1906ء میں مولانا آزاد کو جلاوطن کردیا تھا۔

سوال- جلاوطنی کے بعد مولانا آزاد کتنے عرصے تک جھارکھنڈ میں نظر بند رہے؟

جواب- جلاوطنی کے بعد مولانا آزاد 3 سال 9 مہینے جھارکھنڈ میں نظر بند رہے۔

سوال- مولانا آزاد کی جیل میں کل مدت کتنی تھی؟

جواب- مولانا آزاد نے اپنی زندگی میں مجموعی طور پر 9 سال 8 ماہ جیل میں گزارے۔

سوال- مولانا آزاد نے اپنی زندگی کا کتنا حصہ جیل میں گزارا؟

جواب- مولانا آزاد نے اپنی زندگی کا ساتواں حصہ جیل میں گزارا۔

سوال- بھارت چھوڑو تحریک کے سلسلے میں مولانا آزاد کو کب گرفتار کیا گیا؟

جواب- بھارت چھوڑو تحریک کے سلسلے میں مولانا آزاد کو 9 اگست 1942ء کو گرفتار کیا گیا۔

سوال- بھارت چھوڑو تحریک کے دوران گرفتاری کے بعد مولانا آزاد کو کہاں رکھا گیا؟

جواب- بھارت چھوڑو تحریک کے دوران گرفتاری کے بعد مولانا آزاد کو قلعہ احمد نگر میں رکھا گیا۔

سوال- مولانا آزاد کو قلعہ احمد نگر سے کب رہائی ملی؟

جواب- مولانا آزاد کو قلعہ احمد نگر سے 15 جون 1945ء کو رہائی ملی۔

سوال- قلعہ احمد نگر میں قیام کے دوران مولانا آزاد نے کون سے خطوط تحریر کیے؟

جواب- قلعہ احمد نگر میں قیام کے دوران مولانا آزاد نے غبارِ خاطر کے خطوط تحریر کیے۔

سوال- قلعہ احمد نگر میں مولانا آزاد کے ساتھ کن رہنماؤں کو مقید کیا گیا تھا؟

جواب- قلعہ احمد نگر میں مولانا آزاد کے ساتھ جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کو بھی مقید کیا گیا تھا۔

ادبی زندگی

سوال- مولانا ابوالکلام آزاد کی اہم کتابوں کے نام کیا ہیں؟

جواب- مولانا ابوالکلام آزاد کی اہم کتابوں میں اعلان الحق، قولِ فیصل، ترجمان القرآن، تذکرہ اور غبارِ خاطر شامل ہیں۔

سوال- مولانا آزاد کی پہلی کتاب کون سی تھی اور کب شائع ہوئی؟

جواب- مولانا آزاد کی پہلی کتاب اعلان الحق تھی، جو 1903ء میں شائع ہوئی۔

سوال- تذکرہ کس نوعیت کی کتاب ہے؟

جواب- تذکرہ مولانا آزاد کی خودنوشت ہے۔

سوال- غبارِ خاطر کب شائع ہوئی؟

جواب- غبارِ خاطر 1946ء میں شائع ہوئی۔

سوال- غبارِ خاطر کتنے خطوط کا مجموعہ ہے؟

جواب- غبارِ خاطر 24 خطوط کا مجموعہ ہے۔

سوال- غبارِ خاطر کے مکتوب الیہ کا نام کیا ہے؟

جواب- غبارِ خاطر کے مکتوب الیہ کا نام حبیب الرحمن خان شیروانی ہے۔

سوال- غبارِ خاطر کے خطوط میں کس صنف کی جھلکیاں ملتی ہیں؟

جواب- غبارِ خاطر کے خطوط میں صنفِ انشائیہ کی جھلکیاں ملتی ہیں۔

سوال- غبارِ خاطر کا مطلب کیا ہے؟

جواب-  غبارِ خاطر کا مطلب ”دل کا میل “ ہے۔

سوال- غبارِ خاطر کے اہم خطوط کے نام کیا ہیں؟

جواب- غبارِ خاطر کے اہم خطوط میں حکایت بادۂ تریاک اور حکایت زاغ و بلبل وغیرہ شامل ہیں۔

چڑیا چڑے کی کہانی

سوال- چڑیا چڑے کی کہانی میں مولانا آزاد نے حبیب الرحمن خان شیروانی کو کس لقب سے مخاطب کیا ہے؟

جواب- چڑیا چڑے کی کہانی میں مولانا آزاد نے حبیب الرحمن خان شیروانی کو صدیقِ مکرم کہا ہے۔

سوال- میجر ایم سینڈک مولانا آزاد کو کس نام سے پکارا کرتے تھے؟

جواب- میجر ایم سینڈک مولانا آزاد کو چیتا خان کے نام سے پکارا کرتے تھے۔

سوال- خط چڑیا چڑے کی کہانی کب لکھا گیا؟

جواب- مولانا آزاد نے خط چڑیا چڑے کی کہانی 17 مارچ 1943ء کو لکھا تھا۔

سوال- مولانا آزاد نے چڑے کا نام کیا رکھا تھا؟

جواب- مولانا آزاد نے چڑے کا نام ”قلندر“ رکھا تھا۔

سوال-”مجھے فضا میں کھڑے ہونے کی جگہ دے دو،میں کرۂ ارضی کو اس کی جگہ سے ہٹا دوں گا۔“ یہ کس کا قول ہے؟

جواب- یہ حکیم ارشیمیدس کا ہے۔

سوال- خط میں مولانا آزاد نے میر تقی میرؔ کے کس شعر کا  استعمال کیا ہے؟

جواب- خط میں مولانا آزاد نے میر تقی میرؔ کے درج ذیل  شعر کا  استعمال کیا ہے۔                       

شکست و فتح نصیبوں سے ہے ولے اے میرؔ
مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا

سوال-  خط میں مولانا آزاد نے شاد عظیم آبادی کے کس شعر کا  استعمال کیا ہے؟

جواب- خط میں مولانا آزاد نے شاد عظیم آبادی کے درج ذیل  شعر کا  استعمال کیا ہے۔

   یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے

Safar Dinajpuri

معیاری اردو کے مصنف اور محقق، ادب، شاعری اور تعلیمی موضوعات پر متواتر لکھتے ہیں۔

۱ تبصرہ

اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر (*) کا نشان ہے۔